سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیمات کیلئے الگ سے اساتذہ بھرتی کیے جائینگے:پرویز الٰہی

Published on December 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments


اراکین کوکہا ہے ایسے قوانین بنائے جائیں جس سے متفقہ قوم نظرآئے،سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور(یواین پی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیمات کے لیے الگ سے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما ور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سکولوں میں قرآن کریم پڑھانے کے حوالے سے مانیٹرکیا جائے گا، عدالت نے بھی کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات کویقینی بنایا جائے،اراکین کوکہا ہے ایسے قوانین بنائے جائیں جس سے متفقہ قوم نظرآئے، ایکٹ پاس کیا کہ قرآن کریم کوسکولوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا جبکہ نکاح نامے کا قانون بھی متفقہ طورپرپاس کیا۔چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ منشیات کے حوالے سے بڑی پریشانی ہے کہ نئی نسل کدھرجارہی ہے،نریندرمودی کی حکومت میں مسلمانوں کے ساتھ برا سلوک ہورہا ہے، ہریانہ میں مسلمان نمازادا نہیں کرسکتے، اجمیرکے مسلمانوں نے تسلیم کیا کہ ان کے بڑوں نے بھارت میں رہ کرغلطی کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کیاتحادی ہیں،فائدہ اورنقصان مشترکہ ہوگا،ملک کی بہتری رواداری کی سیاست میں ہے،ایک دوسرے کو برداشت کرناہوگا، نئے بلدیاتی قانون میں 95فیصد کام ٹھیک ہوگیا، چینی پرسٹیبازی کرنے والوں کیخلاف قانون لایاجائے،آئین کے مطابق تمام اسمبلیاں قانون سازی کرسکتی ہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122خدمت کے حوالے سے بہترین ادارہ ہے، موجودہ حکومت کوکہا تھا ریسکیو1122کوفنڈزدیں بیڑہ غرق ہورہا ہے، مجھے بتایا گیا کہ سٹینڈنگ کمیٹی میں افسران توپیش ہی نہیں ہوتے، یہ نوبت آنے پرسب افسران کوکہا اگرکام نہیں کریں گے توقانون کے تحت ایک ماہ سے لیکرتین ماہ تک سزا دے سکتے ہیں، جب افسران کوسمجھایا توان کوچارپہیے لگ گئے، اس عمل سے عثمان بزدارحکومت کوفائدہ ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog