روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات شروع

Published on July 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

333
اوفا (یواین پی) ترجمان دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان آج روسی شہر اوفا میں ملاقات ہوگی۔میڈیا کے مطابق ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ملاقات آج طے ہے جس کی تجویزبھارت نے دی جس پرپاکستان نے دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات کی بھارتی تجویزکا مثبت جواب دیا،بھارت سمیت تمام ہمسایوں سےاچھے تعلقات وزیراعظم نوازشریف کی پالیسی کا حصہ ہے جب کہ ملاقات کے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم نوازشریف  بھارتی ہم منصب سے باہمی مفاد کے تمام امورپربات کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme