چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن میں لگ پتا جائے گا، پرویز خٹک

Published on August 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

پشاور (یو این پی)پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ اس وقت 35 سے 40 الیکٹ ایبلز ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں لگ پتا جائے گا۔پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکٹ ایبلز کے علاوہ اور بھی لوگ رابطے میں ہیں، میں نے کئی شمولیتیں روکی ہوئی ہیں۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکٹ ایبلز کے اپنے ووٹ ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فروری میں الیکشن ہر حالت میں ہو جانے چاہئیں، معاملہ عدالتوں میں گیا تو انتخابات فروری سے بھی آگے جا سکتے ہیں۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے، وہ کہتے تھے کہ وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes