عام انتخابات کے نتائج شام 7 بجے سے قبل نشر کرنے پر پابندی

Published on July 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کے نتائج شام 7 بجے سے قبل نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی۔ چیئرمین پیمرا نے الیکشن کمیشن کے میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی نتائج شام 7 بجے سے قبل نشر کرنے پر پابندی ہے، میڈیا عملدرآمد یقینی بنائے۔الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق کمیشن سیکریٹریٹ میں ایک میڈیا سیل قائم کیا گیا ہے جو میڈیا کو بروقت اور مستند نتائج فراہم کرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题