نواز مودی ملاقاتیں ، کب اور کہاں ؟ یواین پی کی خصوصی رپورٹ

Published on July 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

mn
لاہور(یوا ین پی)وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی روس کے شہر اوفا میں ہونے والی ملاقات سے قبل ایک سال کے دوران 3 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔پاک بھارت وزرائے اعظم مئی 2014 سے لے کر اب تک 3 بار آمنے سامنے آئے، دونوں کی پہلی ملاقات 27 مئی 2014کو نئی دلی میں ہوئی جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پروزیراعظم نواز شریف نے تمام تراختلافات بھلا کر نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں نے گرم جوشی سے مصافحہ بھی کیااور پاک بھارت مذاکرات پھر سے شروع کرنے پر اتفاق بھی ہوا لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی مودی سرکار کے حیلے بہانے آڑے آگئے اور مجوزہ مذاکرات ختم کردیے گئے۔دوسری جانب ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری نے بھی بے جی پی سرکار کے عزائم کا پردہ فاش کردیا۔اس کے بعد اسی سال ستمبرمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس پر دونوں رہنما نیویارک میں اکٹھے ہوئے لیکن جاری کشیدگی کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔نومبر 2014ہ میں کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس میں ایک بار پھر وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی آمنے سامنے آئے۔ 2روز تک آنکھ مچولی کے بعد بالاخرکانفرنس کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا جس کے بعد ہنستے مسکراتے غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی اور تصاویر بھی بنوائی گئیں۔تین بار آمنے سامنے آنے کے باوجود انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی کشیدگی کی پالیسیوں کے باعث امن کی راہ ہموار ہوئی نہ ہی پاک بھارت تعلقات پر جمی گرد ہٹ سکی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme