پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.40روپے فی لیٹر اضافہ

Published on March 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

index
اسلام آباد (یو این پی) حکومت نے یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40پیسے فی لیٹر کی منظوری دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوگر نے پٹرول کی قیمت میں تین روپے نو پیسے اضافے کی سمری دی تھی ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر ا سحاق ڈار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40پیسے اضافہ کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل ٗ مٹی کا تیل اور ہائی آکٹین آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کا تیل عام آدمی استعمال کرتے ہیں اور اس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہاہے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی ہے وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کا تیل ٗ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر نے سے دو ارب روپے سے کم رقم حکومت برداشت کریگی ۔واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 3تین روپے نو پیسے فی لیٹر ٗایچ او بی سی کی قیمت میں 4روپے 67پیسے فی لیٹر ٗ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 64پیسے فی لیٹر ٗ ہائی سپیڈ کی قیمت 71روپے 12پیسے سے بڑھا کر 72روپے 52پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے اضافہ کر نے کی سمری بھجوای گئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes