حکمران ٹولے نے علی بابا چالیس چوروں کا روپ دھار لیا ہے،غلام سرور خان

Published on July 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 597)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے نے علی بابا چالیس چوروں کا روپ دھار لیا ہے،منافع بخش اداروں کو اونے پونے داموں خرید کر اپنوں کو نوازنے کی پالیسی جاری ہے،پاک دھرتی کو کرپشن کا گڑھ بنانے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے،کراچی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا یوم حساب آچکااب مسلم لیگ ن کی باری ہے،اسٹیٹ کے اداروں کو گھر کی لونڈی بنا کر سیاسی ٹول کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،قوم کرپٹ حکمرانوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکنا دیکھنا چاہتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق کونسلر سید مہتاب حسین شاہ کی جانب سے دیئے گئے افطار و ڈنر سے خطاب کے دوران کیا،غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ بد عنوان اور بد کردار حکمرانوں کا قوم پر مسلط ہونا ہمارے گناہوں کی سزا ہے،یہ لوگ نہ صرف ملک پاکستان کے بلکہ ملت اسلامیہ کے دشمن ہیں ،پاکستان کے وجود پر آصف زرداری ، نواز شریف کینسرکا پھوڑا ہیں جس کے لئے میجر سرجری کی اشد ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ داعش اور طالبان کی صورت میں نئے نئے فتنے جنم لے رہے ہیں کوئی درگاہ، امام بارگاہ، مساجد جنازہ گاہیں محفوظ نہیں،انھیں تشکیل کرنے والے بھی یہود و ہنود ہیں جو مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسلہ کرپشن ہے ،میٹرو بس منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ، راولپنڈی اسلام آباد کے بعد اب ملتان میں شروع کیا جارہا ہے جو لوگوں کی ڈیمانڈ نہیں بلکہ کرپٹ حکمرانوں نے قومی خزانے کو لوٹنے کے لئے شروع کر رکھا ہے،1991 میں نجکاری پالیسی بھی نواز شریف نے بنائی کہ کس طرح قومی اثاثوں کو لوٹا جائے مسلم کمرشل بنک کی بولی 82 ارب کی تھی جسے منشاء گروپ کو صرف آٹھ ارب میں فروخت کیا گیا،سنگین جرم پر نواز شریف کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے،ایچ ای سی ، ایچ ایم سی جیسے منافع بخش اداروں کو جو اربوں کے اثاثے ہیں کروڑوں روپے کے عوض فروخت کر کے اپنوں کو نوازنے کی کوشش جاری ہے،ایک جوائنٹ ایڈوینچر کے زریعے ہندوستانی سرمایہ کار سے مہائدے کر کے پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کر کے اسے بھی اونے پونے خریدنے کا منصوبہ ہے،انکا کہنا تھا کہ یزیدوں کی بیت نہیں کریں گے جرات اور بہادری کے ساتھ ہر میدان میں انکا مردانہ وار مقابلہ کریں گے،قوم کو ان کرپٹ حکمرانوں کا اصل چہرہ دکھائیں گے ،جنہوں نے دھرتی ماں کو کرپشن کا گڑھ بنایا ہے،افطار و ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے پی پی آٹھ ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے چھانگا مانگا کی سیاست کو پروا ن چڑھا کر کرپشن کی بد ترین مثال قائم کی،نیب زدہ حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا،اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے،انکا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث افراد کو بلا تفریق کڑا احتساب ہونا چاہئے ، رکن صوبائی اسمبلی پی پی سات محمد صدیق خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ انرجی کراسئز حل کرنے کے دعویداروں نے قوم سے بھونڈا مذاق کیا،انھوں نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے قلع قمع کے لئے صرف پاک فوج اپنا کردار ادا کرہی ہے،انکا کہنا تھا کہ اب ملک میں مک مکا اور باریوں کی سیاست نہیں چل سکتی قوم باشعور ہوگئی ہے ،افطار و ڈنر کی تقریب میں علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات سٹی صدر پی ٹی آئی حاجی زاہد رفیق ،سید چن شاہ کاظمی،سرادر زبیر خان،عبدالرحمان،شیخ ضیاالدین،کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،سید مہتاب حسین شاہ نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیکسلا کے مقامی شادی ہال میں گرینڈ افطار و ڈنر کا اہتمام کیا تقریب ایک بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes