پتوکی؛شہر بھر میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا جینا محال

Published on January 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

پتوکی (یواین پی)محلہ ملک پورہ، مدینہ کالونی، محلہ احمد نگر،مین بازارسمیت شہر بھر میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے جس وجہ سے شہری مہنگے داموں سیلنڈرز خریدنے پر جبکہ غریب شہری لکڑیا ں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔لکڑیوں کے دھواں سے ماحولیاتی آ لودگی میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ سموگ کا بھی باعث بن رہا ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری طورپر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog