چوڑیوں اور مہندی کے بغیر عید کی خوشیاں پھیکی

Published on July 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,216)      No Comments

00
اسلام آباد(یو این پی ) چوڑیوں اور مہندی کے بغیر خواتین کی عید پھیکی معلوم ہوتی ہے ، ہاتھوں میں کھنکتی چوڑیوں اورمہندی کی خوشبو سے یہ تہوار مہک سا جاتا ہے، شاپنگ مالز بھی چوڑیوں کے اسٹالز سے سج گئے ہیں ،جی ہاں چوڑیاں اور مہندی عید کا لازمی جزو ہیں اسی لیی عید قریب آتے ہی رنگ برنگی سٹائلش چوڑیوں کے سٹالز سے شاپنگ مالز بھرجاتے ہیں اگرچہ سٹائلش چوڑیاں بھی بازاروں میں موجود ہیں لیکن کانچ کی چوڑیاں ہر عمراور دور میں خواتین کو لبھاتی ہیں اور ہیرے کی مانند پرکشش دکھائی دیتی ہیں۔مہندی کے بغیر عید کا رنگ بھلا کیسے چڑھ سکتا ہے،بازاروں میں چوڑیوں کے ساتھ مہندی کے تھال سج چکے ہیں،ڈیزائننگ ہو یا سادہ عید پر حنا کی بھینی بھینی خوشبو تہوار کو چار چاند لگا دے گی۔مہندی کا ایک پیکٹ ڈیڑھ سو روپے جبکہ چوڑیوں کے ایک سیٹ کی قیمت ایک سو بیس روپے سے پندرہ سو تک ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes