بریسٹ کینسر سے آگاہی سے لیکر عوام کا شعور بیدار کرنے کیلئے تعلیمی نظام میں اصلاح کیلئے تقریب منعقد ہوگی

Published on August 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 725)      No Comments

Can
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،کے پی کے سے دو صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی ، اشتیاق قمر اور ممبر یوریین پارلیمنٹ راجہ افضل خان ہونگے
مانچسٹر(شاہد جنجوعہ بیوروچیف یواین پی)آج برطانیہ کی تاریخ میں اوورسیز پاکستان سولیڈیرٹی کے زیراہتمام پاکستان کمیونٹی سنٹر سٹاک پورٹ مانچسٹر میں شام 6 بجے 16ویں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں صحت ، تعلیم ، ثقافت، سیاحت اورانسانی حقوق سے وابستہ نمائندہ تنظیموں کے مندوبین برطانیہ ، امریکہ اور پاکستان سے خصوصی طورپر شرکت کرینگے۔اوپی ایس کے چیئرمین جاوید احمد ملک کیمطابق آج کے اس انتہائی اہم اجلاس میں امریکہ سے ڈپٹی چیئرمین معروف سماجی اور فلاحی کارکن نگہت خان ، دبئی سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، جبکہ مہمان خصوصی خیبرپختونخواہ سے دو صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی ، اشتیاق قمر اور ممبر یوریین پارلیمنٹ راجہ افضل خان ہونگے اس انتہائی اہم تقریب میں بریسٹ کینسر جیسے موزی مرض کے تدارک اور اس سے آگہی کی مختلف تدابیر کے حوالے سے ایک جامعہ و مانع پروگرام کے خدوخال پر عملی اقدامات کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گے اور اس کا دائرہ کار برطانیہ سے لیکر دنیا کے دوسرے کء ممالک میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں وہاں تک شروع کیا جائے گا، اس تقریب میں نومنتخب صدر اوپی ایس کے صدر امن و یکجہتی کے عالمی سفیراور بزنس کمنیوٹی میں ایک بڑا نام نعیم ملک کواضافی ٹاسک دئے جانیکا بھی اعلان متوقع ہے اس تقریب میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو شیلڈبھی دی جائیں گی ڈاکٹر عمار سہیل کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے اوپی ایس کے اس پروگرام کی سراہتے ہوئے کہا ہے پاکستان میں اسکا آغاز وہاں سے کیا جائے اس تقریب میں شرکت کیلئے مندوبین گزشتہ روز سے مانچسٹر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ، صدر اوپی ایس نعیم ملک گزشتہ روز مانچسٹرپہنچے تو عمائدین شہر نے انکا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر ڈی ایم ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر لیاقت ملک، نامور قانون دان مقبول ملک کے علاوہ کمینوٹی راہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes