دہشتگردوں کی کمرتوڑکر فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں حکومتی رٹ قائم کردی : عاصم سلیم باجوہ

Published on July 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

22
راولپنڈی(یو این پی)پاک  فوج  کے ترجمان  میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ  کاکہنا ہے کہ آپریشن  ضرب عضب   نے  دہشت  گردوں کی  کمر  توڑ دی ، فاٹا کی تمام  ایجنسیوں میں  حکومت کی رٹ  قائم کردی ہے ، قبائلی علاقوں میں آپریشن  ضرب  عضب  کامیابی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ  دہشت  گرد بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن  پاک فوج   کے  جوان چن چن کر انہیں  نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی فاٹا میں اب  ایسا کوئی علاقہ نہیں  رہا جہاں حکومت کی رٹ  قائم  نہ  ہو  گئی ہو ترجمان  پاک  فوج کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے  ساتھ ساتھ قبائلی علاقوں میں  پولیو مہم کی بھی نگرانی کر رہی ہیں۔انسداد پولیو مہم میں متحدہ  عرب امارات  کی حکومت  کا بھرپور تعاون  حاصل ہے،  انہوں نے  کہا والدین بچوں کی ویکسین کرانے کی طرف راغب ہو رہے ہیں  اور تازہ اعدادو شمار کے مطابق فاٹا  سے  پولیو کیسسزمیں نمایاں کمی  آئی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes