اوکاڑہ ، پٹاخہ سازی کے سامان میں آتش زدگی،دو بچے بری طرح جھلس گئے

Published on July 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا
اوکاڑہ (یواین پی)دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمد آباد میں پٹاخہ سازی کے سامان میں آتش زدگی۔دو بچے بری طرح جھلس گئے جبکہ والد بے ہوش ہوگیا دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمد آباد میں ملکانہ روڈ پر جبار پٹرولیم کے نذدیک ایک گھر میں غیر قانونی طور پر پٹاخے تیار کیے جارہےتھے آتش باذی کے سامان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 07 سالہ محمد شاہد اور 04 سالہ محمد زاہد نامی دو بچے بری طرح جھلس گئے جبکہ ان کا والد محمد اقبال کمرے میں دھواں بھرنے سے بے ہوش ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کنڑول روم میں اطلاع ملنے پر فوری طور پر منڈی احمد آباد سے ریسکیو ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، تربیت یافتہ ریسکیو ٹیم نےبے ہوش شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے جبکہ زخمی بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت رورل ہیلتھ سنٹر منڈی احمد آباد منتقل کیا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 پیشنٹ ٹرانسپورٹ سروس کے ذریعے زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme