ملاوٹ مافیا کا قلع قمع کار خیر، عوام دعائیں دیں گے،شہبازشریف

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

images
لاہور(یوا ین پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹاسک فورسز کے سربراہان اور متعلقہ اداروں کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ مافیا پر کڑا ہاتھ ڈالا جائے کیونکہ چند روپوں کے لالچ میں اس قبیح دھندے میں ملوث عناصر عوام کو زہر کھلاتے ہیں اور یہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے 4 ریجنز میں ٹاسک فورسز کی تشکیل کافیصلہ ملاوٹ مافیا کی موثر انداز میں سرکوبی میں مدد دے گا اور مجھے امید ہے کہ ان ٹاسک فورسز کے سربراہان محنت، امانت اور دیانت کو شعار بنا کر ملاوٹ مافیا کا قلع قمع کریں گے کیونکہ یہ کار خیر ہے اور عوام بھی انہیں دعائیں دیں گے۔ٹاسک فورسز کے سربراہان نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ ان کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے اور محنت سے فرائض سرانجام دیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme