مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید

Published on November 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) مولانا سمیع الحق کی موت سینے پر لگنے والے چاقو سے ہوئی، حملے کی اطلاع گھر پر کام کرنے والے ملازم نے دی۔جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔مولانا سمیع الحق پر چاقو سے حملے کی اطلاع ان کے گھریلو ملازم نے دی اور پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ میں گھر سے باہر سامان لینے گیا ہوا تھا واپس آیا تو مولانا سمیع الحق کے سینے پر چاقو لگایا ہوا تھا، مولانا سمیع الحق کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے گارڈ گھر کے باہر موجود تھے لیکن وہ لاعلم ہیں کے کون اندر آیا اور کس نے حملہ کیا؟ پولیس نے ملازمین کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وقوعہ کے وقت مولانا سمیع الحق گھر پر ڈرائیور اور ایک ملازم کے ساتھ رہ رہے تھے، ان کا ملازم پانی لینے گھر سے باہر گیا تھا۔ملازم گھر واپس آیا تو مولانا سمیع الحق خون میں لت پت باتھ روم میں گرے ہوئے تھے، مولانا سمیع الحق کے ملازم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایمبولنس سروس کو اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے سینے، گردن، منہ اور کندھے پر تیز دھار آلے سے گھائو کے نشان ہیں۔مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے اپنے والد پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور نے گھر میں گھس کر چاقو سے حملہ کیا۔مولانا حامد الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ والد عصر کی نماز کے بعد اپنے کمرےمیں آرام کر رہے تھے، ان ڈرائیور اور گن مین باہر گئے ہوئے تھے، دونوں واپس آئے تو وہ شہید ہو چکے تھے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الحمان نے کہا کہ یہ ایک انتہائی سفاکانہ اقدام ہے، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اللہ ان سفاکوں کو اپنی قوت سے سزا دے۔انہوں نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
مولانا سمیع الحق جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ تھے، وہ 18 دسمبر 1937ء مین اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے۔ مولانا سمیع الحق 2 بار سینیٹر رہ چکے ہیں۔ 1985ء سے 1991ء اور 1991ء سے 1997ء تک سینیٹر رہے۔
مولانا سمیع الحق دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین تھے، مولانا جامع حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتم رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جید عالم جامعہ حقانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes