دپیکا سلمان کے ساتھ، کنگ خان سے دوستی خطرے میں۔۔

Published on November 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

\"dipika-nd-khans\"
ممبئی ۔۔۔ دیپیکا پڈوکون دو خانز کے درمیان پھنس گئیں۔ ان کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ دوستی بچائیں یا پھر نئی فلم میں جوڑی بنائیں۔چنائے ایکسپریس میں ایک ساتھ سفر کرنے والی جوڑی کنگ خان اور دیپیکا پڈوکون کی دوستی اب خطرے میں پڑسکتی ہے۔ کیونکہ خبر گرم ہے کہ دیپیکا کو بالی ووڈ کی نئی فلم میں سلمان خان کے مقابل کاسٹ کیا جارہا ہے۔ دیپیکا پڈوکون کا سلمان خان کے ساتھ آنا شاید ان کی کنگ خان کے ساتھ دوستی کو متاثر کرسکتا ہے۔ سلمان خان اور کنگ خان کے درمیان کئی عرصے سے مخاصمت چل رہی ہے۔ انڈسٹری کے کئی لوگوں نے ان کی لڑائی ختم کروانے کی کوششیں کی لیکن اب تک کوئی کامیاب نہ ہوسکا۔ اب اپیکا پڈوکون اپنی دوستی بچاتی ہیں یا جوڑی بناتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes