کور کمانڈرز کانفرنس ختم، شرکاءکا ضرب عضب پر اطمینان کا اظہار، آپریشن ہر قیمت پر جاری رکھیں گے: آرمی چیف

Published on December 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

news-1418382474-1315راولپنڈی (یو این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب اور خیبرون میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ضرب عضب کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی داخلی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں پاک افغان تعلقات میں بہتری سے متعلق امور پر بھی بات چیت گئی اور کمانڈرز کو پاک افغان تعلقات میں بہتری سے متعلق بریفنگ دی گئی جس پر شرکاءنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کے شرکاءکو ضرب عضب اور خیبرون کے دوسرے مرحلے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں کسی بھی خطرے پر مسلسل نظر رکھی جائے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کی جائے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی بحالی کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا جبکہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کوششیں کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں خفیہ اداروں کی اطلاعات پر کامیاب آپریشن کا بھی جائزہ بھی لیا گیا اور شرکاءکو بتایا گیا کہ انٹیلی جنس رپورٹس پر کئے جانے والے آپریشنز میں بڑی تعداد میں ملک بھر میں چھپے دہشت گرد گرفتار ہوئے۔ آرمی چیف نے تمام صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام خفیہ ادارے دہشت گردی کے خلاف مربوط اور موثر ہو کر کام کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme