کوئٹہ چرچ پر حملہ نا قابل قبول، اقلیتوں کے تحفظ میں ریاست ناکام ہوچکی ہے،آصف سہیل کھوکھر

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

لاہور( یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وچیئرمین یونین کونسل 246یوحنا آباد آصف سہیل کھوکھرنے کہا ہے کوئٹہ میں چرچ پر حملہ قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے ، ملک میں اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ،جس میں ریاست بری طرح ناکام ہوچکی ہے،آصف سہیل کھوکھرنے کہا کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ کرنے والوں نے پاکستان اور اہل پاکستان پر حملہ کیا ،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد ہندوستانی اور افغانی خفیہ اداروں کی مدد سے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ، ان کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ چرچ پر حملہ اقلیتوں کو مسلمانوں سے لڑانے کی مذموم سازش ہے ، کوئٹہ چرچ پر حملہ کرنے والوں کا مقصد پاکستان میں رہنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان نفرتیں اور تصادم پیدا کرنا ہے جس کو تمام مذاہب مل کر ناکام بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题