پاک آرمی نے قراقر م سرکرنیوالی ٹیم کے ایک اور کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

abcراولپنڈی (یو این پی) پاک آرمی نے قراقرم سرکرنے کی مہم پر موجود سلواکیہ کے کوہ پیما کو ریسکیو کرکے سکرد وہسپتال منتقل کردیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جے جیے تن راک سات رکنی ٹیم کے ہمراہ قراقرم چوٹی کو سرکرنے کی مہم پر تھا لیکن چھ ہزار فٹ کی بلندی پر قائم انٹرنیشنل ہائیکنگ اینڈ آلٹی ٹیوڈ کیمپ پہنچ کر ایکروفوبیا کا شکار ہوگیا جس پر کوہ پیما ٹیم کی جانب سے پاکستان آرمی کو مدد کی درخواست کی گئی جس پر فوری طورپر ایک قیمتی جان بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق سلوینین کوہ پیما کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سکردو منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پاک آرمی نے ایک کوہ پیما کو ریسکیو کیاتھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes