بنگالی جادو بھی کام نہ آیا

Published on March 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments

\"Aadrsh
کہتے ہیں کہ بنگالی جادو سر چڑھ کر بولتا ہے آج کے میچ میں‌دکھائی بھی یہی دے رہا تھا کہ بنگالی شیروں نے پاکستان شاہینوں‌کو بھنبھوڑ کے رکھ دیا ہے ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستانی شاہینوں کو بنگالی جادوں گروں نے اپنے سحرمیں جکڑ لیا  ہے ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں‌  بنگلہ دیش نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا اور خوب جم کر کھیلے بنگالی شیروں نےپاکستانی شاہینوں‌کے سامنے 327 رنز کا ایک اونچا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے کوہ ہمالیہ سے اونچے رنز سے ایسے تبصرے سامنے آنے شروع ہوئے کہ بس اب پاکستانی شاہینوں کے بس کی بات نہیں‌رہی اور شکست پاکستان کا مقدر بن جائے گی میزبان ٹیم کی جانب انعام الحق اورامرالقیس نےاننگز کاآغاز کیا،دونوں کھلاڑیوں نےانتیس ویں اوورزمیں ایک سو پچاس رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،یہ پہلی وکٹ پر بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری جبکہ ایشیا کپ میں سب سےبڑی پارٹنرشپ کاریکارڈ ہے، امرالقیس انسٹھ رنزبناکرآؤٹ ہوئے،انعام الحق نے اپنےکیرئیر کی دوسری سینچری اسکور کی وہ پورے سورنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ پہلی وکٹ کی  پارٹنرشپ کےدوران پاکستان اسپنر عبدالرحمان کےپہلے اوورزکی تینوں گیندوں کوبیمر قرار دے کرانہیں بولنگ سے روک دیا گیا۔
جب پاکستانی شاہین میدان کرکٹ میں‌اترے تو پوری قوم کی دعائیں‌ان کے ساتھ رہیں‌ہر بال پہ دل کی دھڑکنیں‌ تیز سے تیز تر ہو تی گئیں  پاکستان کے شاہینوں نے مطلوبہ ہدف پچاسویں اوور میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے سنچری اسکور کی جب کہ شاہد آفریدی اور محمد حفیظ اور فواد عالم نصف سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ میچ شاہد آفریدی اور فواد عالم کی بیٹنگ کا خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان اس فتح کے بعد ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ایشیاء کپ میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستانی شاہینوں نے بنگالی جادوں گروں کے جبڑوں سے فتح چھین کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے پاکستان کی اس تاریخی کامیابی پہ پورے ملک میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی منچلے خوشی کے مارے پھولے نہیں‌سما رہے اور سڑکوں پہ نکل کر بھنگڑے ڈالتے ہوئےہوائی فائرنگ بھی کر رہے ہیں‌پوری قوم کو آج کی تاریخی فتح پہ ناز ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy