پنجاب اور سندھ کا بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا مطالبہ

Published on July 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

333
اسلام آباد(یو این پی) سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات بیس ستمبر کو ہونے ہیں مگر شیڈول جاری ہونے سے دو ہفتے قبل دونوں صوبوں کی جانب سے مرحلہ وار انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں صوبوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ امن و امان اور انتظامی مسائل کے باعث ایک ہی روز میں انتخابات کا انعقاد نہ کرایا جائے۔ ایک ہی روز میں انتخابات کے انعقاد کیلئے پولنگ افسران اور سیکورٹی اہلکاروں کی بہت بڑی تعداد درکار ہو گی۔ سندھ میں تین جبکہ پنجاب میں دو مرحلوں میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن دونوں صوبوں کے مطالبات سپریم کورٹ کے نوٹس میں لائے گا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن بھی پنجاب اور سندھ میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دے چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog