پاکستان بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوارمذہبی عقیدت و احترام سے منایا

Published on December 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا۔ ملک بھر کےگرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔مسیحی برادری نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کرسمس کی خوشیاں منائیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہوراور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔ دعائیہ تقریبات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیاہے۔ مرد خواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری بھی کی۔سانتا کلاز نے لوگوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes