پیپلز پارٹی سیکورٹی فورسز کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریگی،مخدوم احمد محمود

Published on July 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

999
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پیپلز پارٹی سیکیورٹی فورسز کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریگی۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کی قیادت میں محنت کشوں کے ایک وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک کے اندرمستقل امن پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تمام کارکنان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں ۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قیام کے بعد پارٹی قیادت نے ملکی دفاع، خوشحالی، ترقی، قانون سازی اور معیشت کی بہتری کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں اور وہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme