کینسر میں مبتلاسنگرکامران کامی کی وزارت ثقافت مدد کرے شوبز شخصیات

Published on June 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا معروف سنگر کامران کامی حکومتی امداد کے منتظر
لاہور(یواین پی)فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،اداکارہ روز بٹ،سنگرمناحل فریدی،سنگر حنا ملک،سنگر ھماچوہدری،شاعرزکیر بھٹی،انٹر نیشنل پروموٹرکامران حیات،شاعر اسحاق ڈار،اداکارعلی چوہدری،حمیرانازسنگرامیر احمداورجنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن و رائٹر ڈاکٹربی اے خرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جناح ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا معروف سنگر کامران کامی وزارت ثقافت حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے تعاون کا منتظر ہے انہیں کینسر جیسے مرض نے اپنے آ ہنی پنجوں میں جکڑ رکھا ہے رب کائنات سے دعاگو ہیںکہ انہیں شفا ئے کلی نصیب ہو کامران کامی جیسے مخلص اور باوقار صلاحیتوں کے مالک کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ شوبز سے منسلک افراد کو بھی چاہئے کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے نشیب وفراز زندگی کے حصے ہوا کرتے ہیں اگرآج وہ ہماری مدد کے منتظر ہیں توہو سکتا ہے کل ہم بھی کسی مخیر کی طرف دیکھ رہے ہوں اللہ برے وقت سے سب کو محفوظ رکھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme