مکی آرتھر پاکستان کرکٹ کو کامیابیوں کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے پُرعزم

Published on June 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

340405_68766966
لاہور (یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بطور ہیڈ کوچ پی سی بی کے ساتھ میرا 2 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ مجھے پی سی بی کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں رینکنگ اور سپن باؤلنگ کا شعبہ بہت اچھا ہے تاہم ٹی 20، ون ڈے میں رینکنگ اور فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی رینکنگ بہتر بنائیں گے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔ کھلاڑیوں کو ایک ہو کر ٹیم کے لیے کھیلنا چاہیے۔ میں ایسی ٹیم بنانا چاہتا ہوں جو جیت پر یقین رکھتی ہو۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے پرامید ہوں۔ دورہ انگلینڈ میرا پہلا ہدف ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ کھلاڑی اچھی پرفارمنس دکھائیں۔ میرے پاس مربوط منصوبہ بندی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔ میں ہر چیلنج کو ایک ایک کرکے نمٹوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کرکٹرز باصلاحیت ہیں لیکن غلطیوں سے سیکھ کر بہترین کھلاڑی بنا جا سکتا ہے۔ لمبے عرصے تک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔ طویل عرصے کے لیے بہترین کھلاڑی حاصل کرنے کے لیے انویسٹ کرنا ہوگا۔ کوچ، کپتان، کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme