عمران خان عیدالفطر آئی ڈی پیز کیساتھ منائیں گے

Published on July 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 696)      No Comments

333
بنوں(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے عیدالفطر بنوں میں آئی ڈی پیز کیساتھ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں ان کے سفر کا شیڈول بھی فائنل کر لیا گیا ہے اور وہ آج صبح نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔ نجی ٹی ویسے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ وہ آئی ڈی پیز کے دکھ میں شریک ہونا چاہتے ہیں، کوئی بھی قدرتی آفت آجاتی ہے تو وہ ضرور وقت نکالتی ہیں۔ اْنہوں نے بتایاکہ کل یعنی پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 29ویں روزے کے دن آئی ڈی پیز کی عید کے موقع پر دوپہر کے کھانے کا پروگرام ہے، عیدسادگی سے منا رہے ہیں۔ سوالات کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ چپل بنانیوالے کاریگر نورالدین سے گلہ ہے کہ آپ صرف عمران خان کیلئے چپل بناتے ہیں، وعدہ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ کے لیے پشاوری چپل کا ڈیزائن تبدیل کریں گے۔ ریحام خان نے کہا کہ ڈگری اصل ایشو نہیں، اس پر وہ دعا کے سوا کیا کہہ سکتی ہیں، سوچنا ہو گا کہ انگریزی اخبار کو اچانک میری ڈگری کا خیال کیسے آگیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان اور ان کی فیملی کے علاوہ تاحال کسی سیاستدان نے آئی ڈی پیز کیساتھ عید منانے کا اعلان نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy