مثبت صحافت کسی بھی معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے‘ گورنر پنجاب

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 777)      No Comments

666
ملتان(یواین پی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ صحافی عوام کیلئے راہنماء کی حیثیت رکھتے ہیں لوگ خبریں ، مضامین اورکالم پڑھ کر اپنی رائے بناتے ہیں۔ صحافت کے ذریعے لوگوں کے مسائل اور ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔ اس طرح صحافت کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان سے شائع ہونے والے قومی اخبارات کے نیوز ایڈیٹرسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کرنے والے وفد میں راؤ وسیم اصغر، الیاس دانش، ضیاء بلوچ، ندیم بیگ شامل تھے۔گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ صحافت تاریخ لکھتی ہے جو ایک ریکارڈ کا حصہ بن جاتا ہے جس سے آئندہ نسلیں گزرے ہوئے دور کے اچھے یا برے حالات کا جائزہ لیتی ہیں۔ مثبت صحافت کسی بھی معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میرے اوپر اس خطے کا قرض ہے جو میں عوام کی خدمت اور اس خطے کی تعمیر و ترقی کی صورت میں اتارنا چاہتا ہوں۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے کہا کہ میں ان سے بخوبی آگاہ ہوں اور صحافی برادری کے مسائل اور مشکلات حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ صحافی کالونی ملتان کا مسئلہ عنقریب حل ہو جائے گا۔ صحافیوں کو علاج معالجہ اور دیگر مسائل کے حل میں جو بھی رکاوٹیں ہونگی میں انہیں دور کراؤں گا۔نیوز ایڈیٹرزکے مطالبہ پر گورنر پنجاب نے کہا کہ صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ صحافیوں کو صحافت کے جدید تقاضوں اور ضروریات کے مطا بق ٹریننگ دی جاسکے جس کیلئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا جائے گا۔وفدنے صحافیوں اور اس خطے کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme