آرمی چیف کی پاک فوج کو سیلاب سے متاثر افراد کی ہر ممکن امداد کی ہدایت

Published on July 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 711)      No Comments

008
راولپنڈی(یو این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو چترال سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کر دی ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ تمام کور کمانڈرز سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھیں اور سیلاب سے نمٹنے کی بھرپور تیاری رکھی جائے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا چھٹے روز بھی ریلیف آپریش جاری ہے۔ ریلیف آپریشن میں اب تک آرمی اور فرنٹیر کور کی طرف سے سیلاب متاثرین میں 16 ٹن راشن تقسیم کیا گیا جبکہ عطیہ کیا گیا راشن پشاور سے چترال بھجوایا جا رہا ہے۔ ایف سی نے چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے 100 ٹن راشن عطیہ کیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں گرم چشمہ، کورغ اور بمبوریت سے 73 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں دو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes