نواز شریف پر دوستی کی دُھن سوار، نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا

Published on July 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

7
اسلام آباد (یو این پی) بھارتی میڈیا کے مطابق آموں کا تحفہ سفارتی آداب پورے کرتے ہوئے بھیجا گیا۔ گزشتہ برس بھی وزیراعظم نواز شریف نے عید کے موقع پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی اور صدر پرناب مکھرجی کو آموں کا تحفہ بھیجا تھا لیکن اس عید پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی یہاں تک کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستانی رینجرز نے بھارت فورسز سے مٹھائی کا تحفہ لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ تاہم وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایسے وقت میں” مینگو ڈپلومیسی “سے کام لیا ہے جب کنٹرول لائن پر حالات کشیدہ ہیں۔ لیکن کیا وزیراعظم نواز شریف کے اس خیر سگالی کے جذبہ کے تحت اپنائی گئی”مینگو ڈپلومیسی“ سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog