سوار محمد حسین شہید کا73 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)نشان حیدر حاصل کرنے والے پاکستان آرمی کے جوان سوار محمد حسین شہید کا73 واں یوم پیدائش آج 18جون کو منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں راولپنڈی سمیت ملک بھر میں محمد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جبکہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈھوک محمد حسین جنجوعہ میں مزار پر اعلیٰ افسران پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اورفاتحہ خوانی کی تقریب انعقاد پذیر ہوگی۔شہید سوار محمد حسین 18جون 1949کو ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے وہ 3ستمبر1966 کو پاکستان کی مسلح افواج میں شامل ہوئے اور ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دیں انہوں نے 1971ء کی جنگ میں شکرگڑھ کے محاذ پر10 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes