بینظیر بھٹو شہید قتل کیس،امریکی صحافی نے گواہی دینے پر امادگی کااظہا کر دیا

Published on July 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

index
اسلام آباد (یو این پی) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے عدالت میں گواہی دینے پر آمادگی کااظہار کر دیا ہے۔یو این پی کے مطابق مارک سیگل نے پاکستان حکام سے رابطہ کرکے عدالت میں گواہی دینے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا اور پاکستانی حکام کی جانب سے نہیں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے قوائداور طریقہ کار سے بھی آگا ہ کر دیا گیاہے۔مارک سیگل کی گواہی سے متعلق پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکام سے رابطہ بھی کر لیا ہے اور پاکستائی ہائی کمیشن کی جانب سے مارک سیگل کو کوارڈینیشن کیلئے افسر بھی مقرر کر دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے مارک سیگل کی ویڈیوکانفرنس کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق رپورٹ تیارکر لی ہے جو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes