نیب ریفرنسز: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش

Published on March 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہو گئے۔ فلیگ شپ ریفرنس میں استغاثہ کے تین گواہوں کو بیان قلمبند کرانے جبکہ ایک کو جرح کیلئے طلب کیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ استغاثہ کے گواہوں شاہد محمود ، عمردراز اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب راولپنڈی رضوان خان کا بیان قلمبند ہوگا ، شاہ محمود پی ٹی وی میں پروڈیوسر کرنٹ افیئر اور عمر دراز نیب پولیس سٹیشن لاہور میں سب انسپکٹر ہیں۔ وکیل صفائی خواجہ حارث نیب کے گواہ عبدالحنان پر جرح کریں گے۔احتساب عدالت نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بھی آج کریگی۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد سمیت ضمنی ریفرنس میں نامزد تین ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔نواز شریف ضمنی ریفرنس میں پیشی کےلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تو ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے ان کا استقبال کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题