ٹھٹھہ شہر میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر ٹوٹی پھوٹیں گلیاں

Published on October 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ شہر میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر ٹوٹی پھوٹیں گلیاں صاف پانی اور صفائی کا نظام درہم برہم عوامی نمائندے صرف الیکشن میں نظر آتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ بھی اب تک شہریوں کے لیے کچھ بھی نہیں کر پائیتفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کا بڑا شہر جو کہ ٹھٹھہ کے نام سے مشہور ہے اور تاریخی شہر ہے جو کہ زبوں حالی کا شکار ہو گیا ہے ٹوٹی پھوٹیں گلیاں صاف پانی کا نظام میسر نہیں شہر کے چاروں اطراف میں ہر جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر موجود نظر آتے ہیں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بڑی بڑی دعوائیں کی گئی لیکن کوئی حکمت عملی کا مظاہرہ نہیں ہوا جبکہ الیکشن قریب میں عوام سے جھوٹے وعدوں کے طریقے سے ووٹ حاصل کرنے والے عوامی نمائندگان الیکشن میں جیت جانے کے بعد پھر ان باتوں سے مکر جاتے ہیں کوئی زمیواری نہیں لیتے ان خیالات کا اظہار ٹھٹھہ شہر کے رہائشیوں نے کیا اور کہا کہ تاریخی شہر تباہی کے کنارے پر ہے لیکن کوئی بھی ترقیاتی منصوبوں کے لیے کچھ بھی نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ شہر کے چاروں اطراف کا چکر لگانے میں اتنی بدبو آتی ہے جو سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے ایسی صورت حال اور گندگی کے ڈھیروں کے باعث موذی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں لیکن انتظامیہ اور نمائندگان کو کوئی پرواہ نہیں انہوں نے اعلیٰ اختیاریوں سے اپیل کی ہے کہ تاریخی شہر ٹھٹھہ کو ترقیاتی پیکیج دیا جائے شہر کی خوبصورتی بحال کر کہ شہریوں کو جینے کا حق ادا کیا جائے

ٹھٹھہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں جرائم پیشہ افراد اشتہاری اور رپوش ملزمان کے خلاف دبنگ کاروائیوں
ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ٹھٹھہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں جرائم پیشہ افراد اشتہاری اور رپوش ملزمان کے خلاف دبنگ کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری 9 گھٹکہ منشیات فروش اور 3 رپوش ملزمان گرفتار 600 کلو چورا سوپاری 200 پیکٹ گھٹکہ ماوا 3 کلو 435 گرام چرس 80 بیگز دیسی شراب برآمد آکڑہ بکس کیش3ایک کار ایک موٹر سائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ٹھٹھہ ضلع پولیس کی دبنگ کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں مکلی پولیس نے 4 ملزمان حکمت اللہ اچکزئی محمد نواز سمیجو ۔شہزاد میمن حاجی انور گھمبیر کو گرفتار کرکے 600 کلو چورہ سوپاری ۔100 پیکٹ گھٹکہ ماوا ایک کرولا کار 3 کلو 40 گرام چرس 2 آکڑہ بکس اور کیش دھابیجی پولیس نے دو ملزمان اختر علی بیھاری شیخ اور نور محمد شیخ کو گرفتار کرکے 15 بیگز دیسی شراب 100 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور ایک موٹر سائیکل گھارو پولیس نے 3 ملزمان صدام حسین جویو ۔غلام محمد بوزدار اور سونو بیھاری کو گرفتار کرکے 50 بیگز دیسی شراب اور 85 گرام چرس گھوڑا باری پولیس نے ایک ملزم دھنی بخش کانڈیرو کو گرفتار کرکے 15 بیگز دیسی شراب برآمد کرلئے اور دو رپوش ملزمان بابو ملاح اور غنی ملاح کو بھی گرفتار کرلیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme