محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید بارش کی پیشگوئی

Published on July 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

rain_in_pakistan_429x310
شدید بارش سے کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے؛ ڈی جی میٹ
اسلام آباد(یو این پی) محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ روز میں ملک بھر میں شدید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ ڈی جی میٹ کہتے ہیں شدید بارش سے کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مون سون متحرک مرحلہ میں ہے۔ اگلے پانچ روز میں ملک کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں سے شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائڈنگ۔ نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دریاو?ں میں سیلاب کا امکان ہے۔ندی نالوں کے اطراف لوگوں کو جلد از جلد محفوظ مقام پر منتقل کرنا ہوگا۔ ڈی جی میٹ نے کہا ہے محکمہ موسمیات نے این ڈی ایم اے سمیت صوبائی اداروں کو پیشگی اطلاع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کا متحرک مرحلہ اگلے چند روز جاری رہے گا۔۔ شمالی علاقوں میں گلیشرز کے گلنے سے بھی دریاو?ں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy