شہید عبدالمعید کی ایوب سٹیڈیم میں نماز جنازہ اداکر دی گئی،کور کمانڈر لاہور سمیت دیگرکی شرکت

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

لاہور(یواین پی)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک دھرتی پر جان نچھاور کرنے والے شہید عبدالمعیدکی ایوب سٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں کورکمانڈرلاہورعامرریاض ،سی سی پی او لاہور،حکومتی ارکان کے علاوہ شہید کے رشتہ داروں اور دوستوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی،شہید عبدالمعیدکو فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراؤنڈمیں سپرد خاک کیا جائے گا۔21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes