ڈالر کو لگام دینے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں؛ گورنر سٹیٹ بینک

Published on July 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

11737828_878806068860511_694077887146796791_nاسلام آباد (یو این پی) گورنر سٹیٹ بینک نے ڈالر کی مصنوعی قلت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ غیر ملکی کرنسی کی قلت کا تاثر ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے فاریکس کمپنیوں کے عہدے داروں سے ملاقات کی ،جس دوران انہوں نے تاکید کی کہ ایکسچینج کمپنیاں غیر ملکی کرنسی کی قلت کا تاثر ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات لیں، سٹیٹ بینک اس حوالے ہر ممکن رہنمائی فراہم کرے گا۔
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 1روپے 60پیسے تک پہنچ چکا ہے، ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 103روپے 40پیسے جبکہ انٹر بینک میں 101روپے 80پیسے میں بک رہا ہے۔ دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ عید کی تعطیلات کے باعث عرب ممالک میں کاروبار ایک ہفتے بند رہنے سے ڈالر کی رسد متاثر ہوئی جبکہ گورنر سٹیٹ بینک کی ہدایت پر کمرشل بینک ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کی فراہمی بھی بہتر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک ڈالر کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے بھی ضروری اقدامات کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes