پی سی بی نے دورہ زمبابوے منسوخ کر دیا

Published on July 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

555
لاہور(یو این پی) قومی کرکٹ ٹیم کا چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا دورہ زمبابوے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے دورہ منسوخی سے زمبابوے نے بھی رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور دونوں ممالک میں اتفاق کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم موزوں وقت پر زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں زمبابوے کا دورہ کرنا تھا لیکن دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے باہمی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ زمبابوے کو سپانسرز اور براڈ کاسٹنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم رینکنگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے جس کے بعد چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت حتمی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا سے ون ڈے سیریز سے قبل زمبابوے میں ٹرائی سیریز کا آپشن رکھا تھا کہ اگر سری لنکا کیخلاف سیریز میں ناکام ہوتے ہیں تو دورہ زمبابوے میں ٹرائی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو مدعو کر کے کھیل کر پوائنٹس میں بہتری لا کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرینگے اب چونکہ گرین شرٹس نے سری لنکا کیخلاف ون ڈ ے سیریز جیت کر چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پکی کر لی ہے اس لئے پوائنٹس میں کمی کے خوف کے باعث دورہ زمبابوے کو منسوخ کرنا بہتر سمجھا گیا اس لئے دورہ ملتوی کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy