ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی کی خواتین پولیس اہلکار پیٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے تعینات

Published on March 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments


کراچی( یو این پی) شہر میں پہلی مرتبہ دو خواتین اہل کار کو پیٹرولنگ ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے وومن ڈے کے موقعے پر ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تعینات لیڈی ٹریفک پولیس کانسٹیبل سوماویہ اور ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ایسٹ رضیہ کو پیٹرولنگ موٹر سائیکل رائیڈر تعینات کیا۔ ان اہل کاروں کو خصوصی ٹریننگ دی گئی تھی جبکہ پہلی بار پٹرولنگ کے لیے لیڈی ٹریفک پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر کراچی پولیس چیف نے دونوں لیڈی ٹریفک اہل کاروں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثنا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے گزشتہ روز ٹریفک پولیس ایسٹ زون کی جانب سے اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے کنٹینر میں قائم کیے جانے والے مووایبل آفس کا افتتاح کیا جس میں تمام ضروریات و سہولیات کو مدد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کنٹینر میں بنائے گئے مووایبل آفس میں کچن و باتھ روم کے علاوہ سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog