پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ،دشمنوں کی سازشی مہم سے آگاہ ہیں ،راحیل شریف

Published on July 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

555
پنجگور(یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف دشمنوں کی سازشی مہم سے آگاہ ہیں۔گوادر بندرگاہ اور کوریڈور کو ہر قیمت پر تعمیر کیا جائے گا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجگور کا دورہ کیا،،اس موقع پر بلوچ عمائدین نے انہیں بلوچی ٹوپی اور چادر پہنائی،جس کے بعد آرمی چیف نے قافلے کے ہمراہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت زیرتعمیر سڑکوں کا معائنہ کیا۔جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے خلاف دشمنوں کی سازشی مہم سے آگاہ ہیں۔ اس خوبصورت خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مسلح افواج ہر قیمت دینے کے لیے تیار ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو ایگے بڑھانے کے لیے بلوچستان میں پر امن ماحول ضروری ہے۔جنرل راحیل شریف نے بیرونی عناصر سے پیسہ لینے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر بلوچستان کی عوام، پولیس اور ایف سی کو خراج تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes