سعودی عرب، ایک ریال کے کرنسی نوٹ بند دھاتی سکہ رائج

Published on May 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں ایک ریال والے کرنسی نوٹ کی جگہ دھاتی سکے متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ ساما کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چھوٹے کرنسی نوٹوں کی جگہ دنیا بھر میں دھاتی سکے رائج ہیں جو کہ دیرپا ہو تے ہیں۔ مملکت میں ایک ریال والے کرنسی نوٹوں کو بتدریج دھاتی سکے میں تبدیل کیاجائے گا جس کا آغاز کردیا گیا۔ بیان کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عہد حکومت میں دھاتی سکوں کو رائج کیا ہے۔ شاہی احکامات پر عمل کرتے ہوئے اعلی معیار کے سکے تیار کئے گئے ہیں جن میں ایک ، پانچ ، دس ، پندرہ ، 25 اور 50 ہلالے کے سکو ںکے علاوہ ایک ریال اور 2 ریال کے سکے بھی متعارف کروائے جارہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme