حکومت نےماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے دس سالہ منصوبہ تیار کر لیا

Published on July 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

777
اسلام آباد(یو این پی) حکومت نے ماں اور بچے  کی صحت کے حوالے سےدس  سالہ منصوبہ تیار کرلیا،اس مقصد کے لیے بنیادی مراکز صحت میں سہولیات بڑھانےاور غذائیت کی کمی دورکرنے سمیت دس نکاتی ترجیحات بھی طے کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ماؤں اور بچوں کی صحت کے قومی سیمینار میں ماہرین نے بتایا کہ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل جہاں آبادی بڑھنے کی رفتار سب سے زیادہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے خاندانی منصوبہ کی سہولتوں میں کمی کے باعث ہر سال 10 لاکھ اضافی بچے پیدا ہوتے ہیں۔ماؤں و بچوں کی صحت کے 10 سالہ پلان میں خاندانی منصوبہ بندی پروگرام فعال کرنا،پرائمری اور سیکنڈری صحت مراکز میں جدید سہولیات کی فراہمی،ویکسین کوریج 95 فیصدکرنا،غذائی ضروریات اور ضلعی ہیلتھ پروگرام شروع کرنا شامل ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرہنگامی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو صرف ماوں و بچوں کی صحت کو خطرات ہی نہیں بلکہ 2025 تک پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک بن جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes