بو رے والہ، مضر صحت زہریلی اشیاء کی تیاری اور فروخت کا دھندہ عروج پر،انتظامیہ خاموش تماشائی

Published on July 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

M_Id_80239_cold_drinks
بو رے والہ(عبدالمنان مغل ) سر مایہ داروں نے مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے مال بنانے کی خا طر مختلف کیمیکل استعمال کر کے اشیاء خوردونوش تیار کرنا شروع کردی جن میں لاکھوں کی تعداد میں روزانہ بچوں کے استعمال کی سینٹی اور معروف رجسٹر ڈ کمپنیوں کے مشروبات شامل ہیں لو گوں کو بھا ری مزدوری کا لالچ دے کریہ منافع خورمافیا جوبیس گھنٹے بوتلوں کی بھرائی اور مضر صحت گھی استعمال کرکے مٹھائیاں اور دیگر پکوان تیا رکئے جاتے ہیں جن کی حفاظت کا انتظام موجود نہ ہونے کی وجہ سے سٹرکو ں کا گردوغباراور حشرت الارض مکھیاں وغیرہ ہر وقت بھنبھاتی رہتی ہیں اوران کے زیر یلے اثرات کی وجہ سے اشیاء نا قابل استعمال ہو جا تی ہیں مگر فوڈ انسپکٹر کی مسلسل مجرمانہ غفلت کی وجہ سے اس سارے ملاوٹ کے کاروبار کو سرپر ستی حاصل ہے جسکی بنا ء پر کسی وقت گیسٹر ویا کو ئی اوروباء علا قے میں پھیل سکتی ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فوڈ انسپکٹرہر ہفتے خصوصی نزانہ لیکر ان ملاوٹ کرنے والے افراد کو لو گوں کی صحت سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے چکے ہیں عوامی ، سما جی حلقوں نے کمشنر ملتان ڈی سی او وہاڑی سے مطالبہ گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر بورے والا میں مضر صحت زہریلی اشیاء کی تیاری اور فروخت کا فوری نوٹس لیں اور قانون کے مطابق کاروائی کرواکر شہریوں کی صحت سے کھلنے والوں کو پابند کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes