بھارتی جاسوس پاکستان میں دہشتگردی کاچہرہ ہے،کلبھوشن یادیو کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملاقات کی اجازت دی گئی،ترجمان دفتر خارجہ

Published on December 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں رحمدلی کا درس دیتا ہے ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرملاقات کی اجازت دی گئی ،بھارتی درخواست پر بیوی کے ساتھ اس کی والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت دی اور بعد میں درخواست پر ملاقات کا وقت بھی بڑھا دیا گیا جبکہ قونصل رسائی نہیں تھی کیونکہ قونصلر کو کچھ سنائی دیا اور نہ ہی بات کرنے کا موقع دیا گیا، وہ صرف بطور مبصر موجود رہے ۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو پاکستان میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، کلبھوشن نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے متعدد اہلکاروں پرکوئٹہ اورتربت میں حملوں کا اعتراف کیا ،اس کے علاوہ کلبھوشن نے مہران بیس پر حملے میں کالعدم تحریک طالبان کی مدد کا اعتراف کیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو17 بارپاکستان،بھارت آیااورگیا، بھارتی جاسوس کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی کا چہرہ ہے،کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی دہشت گردکلبھوشن کومقدمے میں صفائی کا پورا موقع دیا گیا ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوش جادھو مکمل صحت مند ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ تھا لیکن کلبھوشن کی والدہ کی درخواست پر دورانیہ بڑھا کر40 منٹ کیا گیا،انہوں نے کہا کہ یہ قونصلررسائی نہیں تھی،بطورمبصربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرموجود تھے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملاقات کے کمرے میں نصب شیشہ ساو¿نڈ پروف تھا، بھارتی سفارتکارملاقات میں موجود تھے لیکن انہیں ملاقات کی گفتگو سنوائی نہیں گئی،اگربھارتی ہائی کمشنرکوبات چیت کاموقع دیتے تویہ قونصلررسائی ہوجاتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes