طاہر القادری کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

Published on July 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

099
 لاہور (یو این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جلد تنظیم سازی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صلاحیت کےحامل ہر شخص کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہے، پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لیے جلد تنظیم سازی کا سلسلہ شروع کیا جائےگا، کارکنان انتخابات میں ہار جیت کو دل کا روگ نہ بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کرنے والوں اور افواہیں پھیلانے والوں پر خدا کی لعنت ہوگی، سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیيا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes