جماعت اسلامی ٹھٹھہ کی مجلس شورا کا اجلاس

Published on February 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) جماعت اسلامی ٹھٹھہ کی مجلس شورا کا اجلاس مرکزی دفتر مولانا عطاالرحمان کی صدارت میں ہوا، اس موقعے پر انہوں نے کہا کے ملک میں کئی قسم کے حکمران آئے اور گئے تاحال عوام کی زندگی میں کوئی بھی تبدیلی کا مظہر نہیں بنا ،عام انسان کی زندگی تبدیلی سے اسلامی نظام کے ذریع لائی جاسکتی ہے، ضلع میں آج تک زچہ و بچہ کی بہتری کے لیے کوئی موثر اسپتال تک قائیم نہیں کیا جاسکا اور نا ہی شعبہ حادثات کے ضمن میں کوئی کا ہوسکا ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جایا سکے، علاج معالجہ کی سہولیات ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں نایاب ہیں، ایسی صورتحال پر جماعت اسلامی الخدمت کے تعاون سے مکلی پر ایک اسپتال قائم کر رہا ہے ، جس سے عام انسانوں کو فائدہ پہنچ سکے گا ، انہوں نے مزید کہا کے اعلیٰ احکام دور دراز علائقوں میں علاج معالجے کی سہولتیں باہم پہنچائیں تاکہ عام انسانوں کی زندگی میں بہتری آسکے، اجلاس سے ایڈووکیٹ عبدالمجید سموں ، الطاف احمد ملاح اور دیگر نے خطاب کیا۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes