جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے دھاندلی کرنیوالوں کو مضبوط کر دیا: طاہر القادری

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

33
لاہور (یوا ین پی)قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے دھاندلی کرنے والوں کو مضبوط کیا۔ کرپشن کے سیلاب میں ڈوبی حکومت نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں ۔ نصاب امن علماء کنونشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے دھاندلی کرنے والوں کو مضبوط کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا انتخابی دھاندلی ، دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف جو بات کرے گا یہ حکومت اس کے خلاف ہو جائے گی۔ عمران خان کو کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں مت جائیں انصاف نہیں ملے گا۔قائد عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کو عوامی مسائل اور دہشت گردی کے خاتمے سے کوئی دلچسپی نہیں اربوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود سیلاب کو روکنے کے لیے بند نہ بن سکے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی پوشیدہ قوت کے کہنے پر دھرنا نہیں دیا تھا ا?ج بھی میں کفن پوش ہوں اور ظالموں کے خلاف میری جدوجہد جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog