پی ٹی آئی کو اسمبلی سے نکالاگیا تو ملک میں سیاسی انتشار پیدا ہوگا،سراج الحق

Published on August 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

11
لاہور(یو این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اسمبلی سے نکالا گیا تو ملک میں سیاسی انتشار پیدا ہوگا،جماعت اسلامی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرتی ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کی تحاریک پر دونوں جماعتوں کے تحفظات انفرادی طور پر دور کئے جائیں،پی ٹی آئی کو اسمبلی سے نکالا گیا تو ملک میں سیاسی انتشار پیدا ہوگا،سراج الحق نے ودہولڈنگ ٹیکس کو ناجائز قرار دیتے ہوئے تاجروں کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا،ان کا کہنا تھا کہ ملاعمر کی ہلاکت کی خبر پر کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کا اندیشہ نہیں،البتہ ہندوستان کی جانب سے اس عمل کو سبوتاژکیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy