گردن توڑ بخار کی وباء سے کئی ممالک شدید متاثر ، واحد علاج ویکسین نئی تحقیق

Published on August 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 710)      No Comments

images
جرمنی(رپورٹ شاہد شکیل)عالمی ادارہِ صحت نے دوا ساز کمپنیز کو فوری طور پر ویکسینز کی پیداوار بڑھانے کی اپیل کی ہے کیونکہ افریقا میں اپی ڈیمک میننجائٹس بیماری بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور ویکسین ہی اس بیماری کا واحد علاج ہے ۔بر آعظم افریقا میں گردن توڑ بخار کی وباء سے کئی ممالک شدید متاثر ہو رہے ہیں عالمی ادارہ صحت نے فارماسیوٹیکل کمپنیز کے علاوہ یونیسیف ، ایم ایس ایف ، ریڈ کراس ،اور ریڈ کریسنٹ سو سائٹی کی فیڈریشن آئی ایف سی آر سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ پانچ میلین سے زائد ویکسین کا انتظام کرنے میں عالمی ادارے کی مدد کریں تاکہ افریقا کے چھبیس ممالک جو موریطانیا سے تنزانیا تک پھیلے ہیں ان ممالک کے باشندے جو اس بیماری میں مبتلا ہیں یا ہو سکتے ہیں بذریعہ ویکسین علاج کیا جائے ،دو ہزار دس تک اَسی فیصد افراد اس بیماری میں مبتلا تھے ،دوہزار پندرہ کے اوائل تک دو سو سترہ میلین افراد کا ویکسین سے علاج کیا گیا اور کمی واقع ہوئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes