مردم شماری مارچ 2016میں ہوگی : وفاقی ادارہ شماریات

Published on August 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

0011
اسلام آباد(یو این پی)وفاقی ادارہ شماریات نے اگلی مردم شماری کی تیاریاں شروع کردیں چیف شماریات آصف باجوہ کا کہناہے کہ پورے ملک میں ایک ساتھ مردم شماری کا آغاز کیا جائے گا، امن و امان پر قابو پانا پاک فوج کی ذمہ داری ہوگی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا کہ ملک بھر میں اگلی مردم شماری مارچ دوہزار سولہ میں ہوگی، جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ 1998 کے بعد ہونیوالی مردم شماری کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلیے چاروں صوبوں اور متعقلہ اداروں سے رابطہ شروع کردیا گیا ہے۔مردم شماری کے دوران محکمہ تعلیم کے اہلکار بڑے پیمانے پر ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، جنہیں تربیت فراہم کی جائے گی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اگلی مردم شماری ایک ساتھ کی جائے گی، مردم شماری کے دوران امن وامان کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد ہوگی، پاک فوج کے اہلکار مردم شماری کے دوران تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog