لڈن اور وہاڑی کی43کروڑ روپے مالیت کی سیو ریج سکیمیں ما لی رواں سال کے دوران مکمل کر لی جا ئیں گی خرم آغا 

Published on October 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

وہاڑی( یواین پی) سیکر ٹری ہا ؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ پنجا ب حکو مت وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شر یف کے ویژن کی تکمیل میں عوام کو تر جیحی بنیا د پر سہو لیا ت فراہم کر رہی ہے لڈن اور وہاڑی کی43کروڑ روپے مالیت کی سیو ریج سکیمیں ما لی رواں سال کے دوران مکمل کر لی جا ئیں گی یہ بات انہوں نے وہاڑی اور لڈن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کے ہمر اہ سیو ریج سکیمیوں کے ڈسپو زل ورکس کا معا ئنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ غلام نبی ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا ننگ مظفر خان بھی مو جو د تھے سیکر ٹری ہا ؤسنگ اینڈ فز یکل پلا ننگ محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ ڈسپو زل ورکس کا کام اعلی تعمیر اتی معیا ری بر قر ار رکھتے ہوئے جلد مکمل کیا جائے لڈن میں شہر یو ں نے تعمیر اتی کام کی سست روی اور نا قص اینٹوں کے استعمال بارے شکا یت کی جس پر سیکر ٹری محمد خرم آغا نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے افسران کو ہد ایت کی کہ وہ تعمیر اتی کام میں تیز ی کے لئے مز دوروں کی تعداد بڑھائیں اور اینٹوں کا معیا ر جا نچنے کیلئے انکا لیبا رٹری ٹیسٹ کر ائیں اور نا قص اینٹیں ہر گز استعمال نہ ہو نے دیں شہر یو ں نے بتا یا کہ شہر کا سیوریج آئے دن بند رہنے سے مشکلا ت کا سا منا ہے تعفن کی وجہ سے بیما ریا ں پھیلنے کا اند یشہ ہے اس پانی کے نکاس کے لئے جلد منا سب انتظام کیا جا ئے جس پر سیکر ٹری نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو سکر مشین کے ذریعے پا نی کے نکا س کی ہد ایت کی سیکر ٹری نے 22ڈبلیو بی میں ڈسپو زل ورکس کا بھی معا ئنہ کیا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے بر یفننگ دیتے ہوئے بتا یا کہ وہاڑی کمپر ی ہینسو سیو ریج سکیم کا منصو بہ 32کر وڑ ما لیت کا ہے اب تک ساڑھے سو لہ کر وڑ روپے خر چ کئے جا چکے ہیں اور منصو بے کا 53فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے لڈن 10 کروڑ ما لیت کے نکا سی آب کے منصو بے پر اب تک 7کر وڑ خر چ ہو چکے ہیں اس منصو بے کا70فیصد کام مکمل ہو چکا ہے منصو بے کی تکمیل سے وہاڑی اور لڈن کے شہریوں کو نکا سی آب کے مسائل سے چھٹکا را مل جا ئے گا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog