شہر میں سکیورٹی اداروں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات کی تصدیق رینجرز سے کی جائے؛ ترجمان رینجرز

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

abcکراچی (یو این پی) رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہر میں آپریشن سے متعلق سکیورٹی اداروں کے خلاف غیر مصدقہ معلومات کی تصدیق کے لیے رینجرز سے رابطہ کیا جائے تاکہ لوگوں کو اصل حقائق پتہ چلیں۔ رینجرز نے عوام کے ساتھ مل کر آپریشن کو کامیاب بنایا ہے اور آئندہ بھی عوام کی مدد سے آپریشن کو مکمل کرے گی ۔عوام شہر میں بے چینی پھیلانے والے افراد کے خلاف ہیلپ لائن پر شکایت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر امن کے قیام سے گھبر ا رہے ہیںاسی لیے سوچی سمجھی سازش کے مطابق عوام میں بے چینی پھیلائی جا رہی ہے تاکہ حالات کو خراب کیا جا سکے۔ سیاسی جماعتوں کی آڑ میں شر پسند عناصر آپریشن کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر مختلف شخصیات کے ذریعے ملک میں بد امنی اور بے چینی پھیلا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes